Friday, April 26, 2024

پیرو میں اسپیشل فورسز کی کارروائی، ماؤ باغیوں کے کیمپ سے سات بچوں سمیت پندرہ افراد بازیاب

پیرو میں اسپیشل فورسز کی کارروائی، ماؤ باغیوں کے کیمپ سے سات بچوں سمیت پندرہ افراد بازیاب
August 2, 2015
پیرو (ویب ڈیسک) پیرو میں اسپیشل فورسز نے کارروائی کر کے ماؤ باغی گروپ شائننگ پاتھ کے چنگل سے سات بچوں سمیت پندرہ افراد کو بازیاب کرا لیا۔ پیرو میں شائننگ پاتھ کے باغیوں کے گروہ نے جنگل میں کیمپ قائم کر رکھا تھا جہاں وہ بچوں کو قید کر کے رکھتے اور جوان ہونے پر انہیں ایک سپاہی کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔ اس سے پہلے بھی انسداد دہشت گردی یونٹ کے اہلکار باغیوں سے متعدد بچوں کو بازیاب کرا چکے ہیں۔ کیمپ کوکا کےایک جنگل میں واقع ہے جہاں بھاری مقدار میں کوکین کی پیداوار ہوتی ہے۔ اس علاقے میں باغیوں نے اپنا تسلط قائم کر رکھا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ورائم کے علاقے میں اب بھی ساٹھ سے اسی بچے باغیوں کے قبضے میں ہیں۔