Thursday, March 28, 2024

پیرو میں 2ہزار برس قدیم مقام میدان جنگ بن گیا

پیرو میں 2ہزار برس قدیم مقام میدان جنگ بن گیا
May 21, 2015
لیما (ویب ڈیسک) پیرو میں دو ہزار برس قدیم مقام میدان جنگ بن گیا، چارسو کے قریب افراد نے آثار قدیمہ کے مقام پر تجاوزات قائم کر لیں، پولیس نے کارروائی کر کے آثار قدیمہ کے مقام کو واگزار کرایا۔ لیما کے علاقے ویلا ماریا میں چار سو مردو خواتین نے بچوں سمیت دو ہزار برس پرانے مقام پر قبضہ جما لیا۔ اس مقام پر قدیم ورثہ دفن ہے۔ پولیس نے آثار قدیمہ کا مقام خالی کرانے کےلئے کارروائی کی تو قابض افراد نے شدید مزاحمت کی اور پولیس پر پتھراو کیا جس پر پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کر کے قابضین کو بھگا دیا۔ جھڑپ میں تین پولیس اہلکار زخمی بھی ہو گئے، پندرہ قابضین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پیرو کی حکومت نے تبلادا کے اس قدیم علاقے کو انیس سو ستاسی میں قومی ثقافتی ورثہ قرار دیا تھا۔