Friday, April 26, 2024

پیرو میں 1300 سال قدیم انسانی باقیات دریافت

پیرو میں 1300 سال قدیم انسانی باقیات دریافت
April 24, 2018
پیرو( 92 نیوز) پیرو میں 1300 سالہ قدیم انسانی باقیات دریافت ہوئی ہیں ، ماہرین کے مطابق ان میں ایک بچے اور دو نوجوانوں کی ہڈیاں شامل ہیں۔ ان کا تعلق لیما کی قدیم ثقافت سے تھا ، ماہرین کو امید ہے کہ نئی دریافت سے قدیم زمانے کے لوگوں کے طرز رہن سہن ،خوراک اور بیماریوں کو جاننے میں مدد ملے گی۔ یہ باقیات ایل روسل نامی علاقے سے ملی ہیں ، جسے پیرو کے آثار قدیمہ میں خاص اہمیت حاصل ہے ۔