Saturday, May 18, 2024

پیرو : میلے میں بپھرے بیل اور بھینسے تماشائیوں پر چڑھ دوڑے‘ 8 افراد شدید زخمی

پیرو : میلے میں بپھرے بیل اور بھینسے تماشائیوں پر چڑھ دوڑے‘ 8 افراد شدید زخمی
January 5, 2016
لیما (ویب ڈیسک) پیرو میں سالانہ میلے کے دوران بیلوں کی دوڑ کے دوران بپھرے بیل اور بھینسے تماشائیوں پر چڑھ دوڑے جس سے آٹھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پیرو کے صوبہ کیسکو میں میلے میں تفریح کیلئے آنے والوں کو اس وقت جان کے لالے پڑ گئے جب بیل اور بھینسے شائقین پر چڑھ دوڑے اور انہیں ٹکریں مارنے لگے جس سے میلے میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ جان بچانے کیلئے پناہ کی تلاش میں سرپٹ بھاگنے لگے۔ بپھرے بیل کی ٹکروں سے آٹھ افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال پہنچا دیا گیا۔ یہ کوئی پہلی بار نہیں ہوا جب بیل اور بھینسوں نے تماشائیوں کو تگنی کا ناچ نچایا ہو۔ ہر سال اس طرح کے حادثات ہوتے ہیں مگر منچلے ہیں کہ ان منہ زور بیلوں اور بھینسوں سے سلامی لینے ہر سال پہنچ جاتے ہیں اور پھر اسپتال کے بستر پر ہائے ہائے کرتے ہیں۔