Friday, March 29, 2024

پیرو : روایتی بل فائٹنگ میلے کے دوران بھگدڑ مچنے سے 8افراد زخمی

پیرو : روایتی بل فائٹنگ میلے کے دوران بھگدڑ مچنے سے 8افراد زخمی
May 18, 2016
پیرو(ویب ڈیسک)پیرو میں روایتی بل فائٹنگ  میلے  کے دوران اس وقت بھگدڑ مچ گئی جب بپھرے بیل تماشائیوں اور بل فائٹرز پر چڑھ دوڑے اور آٹھ افراد کو زخمی کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق پیرو میں ہونیوالے تین روزہ بل فائٹنگ مقابلے کے پہلے دن  گھڑ سواروں کی بیلوں کے ساتھ پریڈ کے دوران بیل اس وقت بپھر گئے جب بعض تماشائیوں نے بیلوں سے چھیڑ چھاڑ کی ، بیل تماشائیوں اور بل فائٹرز پر چڑھ دوڑے ،،جنہوں نے ایک بل فائٹر سمیت آٹھ افراد کو شدید زخمی کر دیا ، بیلوں کا بپھرنا تھا کہ تماشائی سر پر پاؤں رکھ کر ادھر ادھر دوڑنے لگے لیکن پیشہ ور اور امیچور بل فائٹر بیلوں کو قابو کرنے کی کوششیں کرتے رہے اسی دوران ایک بل فائٹر شدید زخمی ہوا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔