Wednesday, April 24, 2024

پیرو: آتش فشاں پھٹنے سے آریکیپا شہر کے تباہ ہونے کا خدشہ ہے: ماہرین

پیرو: آتش فشاں پھٹنے سے آریکیپا شہر کے تباہ ہونے کا خدشہ ہے: ماہرین
July 14, 2015
لیما (ویب ڈیسک) پیرو میں ماہرین نے مسٹی آتش فشاں کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور خبردار کیا کہ مسٹی آتش فشاں پھٹنے سے پیرو کا دوسرا بڑا شہر آریکیپاتباہی کا شکار ہو سکتا ہے۔ پیرو کے جیو فزیکل انسٹیٹیوٹ کے ماہرین کی ایک ٹیم مسٹی آتش فشاں پہاڑ پر جا پہنچی۔ آتش فشاں کے دھانے سے لاوا اور راکھ نکل رہی ہے لیکن اس کی مقدار ابھی زیادہ نہیں، آتش فشاں سے دھواں بھاپ اور گیس کی شکل میں اٹھ رہا ہے۔ مسٹی آتش فشاں کے تین دھانے ہیں۔ ماہرین نے آتش فشاں کے دھانے پر درجہ حرارت کا جائزہ لیا۔ ماہرین کا کہنا ہے اگر مسٹی آتش فشاں پوری طرح متحرک ہو گیا تو اس سے بیس کلومیٹر کی دور ی پر واقع شہر آریکیپا میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلنے کا خدشہ ہے۔ آریکیپا کی آبادی دس لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔ ماہرین کے مطابق مسٹی آتش فشاں پر مسلسل نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔