Thursday, April 25, 2024

پیرس:چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی فرانسیسی حکام سے ملاقاتیں، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال

پیرس:چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی فرانسیسی حکام سے ملاقاتیں، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
March 2, 2017
  پیرس (92نیوز)چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے پیرس میں فرانسیسی حکام سے ملاقاتیں کیں اس موقع پر رضا ربانی کہتے ہیں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے پارلیمانی وفود کا تبادلہ ہونا چاہیے۔ تفصیلات کےمطابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی پارلیمانی وفد کے ہمراہ فرانس کے دورے پر پہنچےجہاں انہوں نے پاکستانی سفارتخانے میں فرانسیسی پارلیمنٹ میں  پاکستان فرانس  فرینڈشپ فورم کے چیئرمین   سینیٹر پاسکل ایلزرڈ اورفرانسیسی پارلیمنٹ کی  نائب صدر فرانکوئس  کارٹرون سے ملاقات کی ۔ رضاربانی نے کہا  کہ دونوں ملکوں کے درمیان  مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ  کیلئے پارلیمانی وفود کا تبادلہ ہونا چاہیے ۔ سینیٹر پاسکل ایلزرڈ اور فرانکوئس کارٹرون نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا ۔