Monday, May 6, 2024

پیرس،سابق فرانسیسی باکسنگ چیمپئن گرفتار

پیرس،سابق فرانسیسی باکسنگ چیمپئن گرفتار
January 8, 2019
پیرس( 92 نیوز) پیرس میں پیلی جیکٹس کے احتجاج میں شریک پولیس اہلکاروں پر مکے برسانے والے سابق فرانسیسی باکسنگ چیمپئن کو گرفتار کرلیا گیا۔ باکسنگ چیمپئن کرسٹوفر ڈیٹنگر پچھلے ہفتے  پیلی جیکٹس کےمظاہرے میں شریک تھا ،جس وقت پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی  تو باکسر نے ان پر مکے برسادئیے ۔ دو دفعہ کے باکسنگ چیمپئن نےآؤ دیکھا نا تاؤ اور جنگلہ پھلانگتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر چڑھائی کردی ،واقعے کی فوٹیج سامنے آنے پر انہیں گرفتار کرلیا گیا ۔ الیگزینڈر کا کہنا تھاکہ انہوں نے اپنے دفاع میں یہ اقدام اٹھایا، اب انکی قسمت کا فیصلہ عدالت کرے گی    ۔