Saturday, April 20, 2024

پیرس : یورو فٹ بال ٹورنامنٹ 2016ءکےلئے گروپوں کا اعلان

پیرس : یورو فٹ بال ٹورنامنٹ 2016ءکےلئے گروپوں کا اعلان
December 13, 2015
پیرس (ویب ڈیسک) یورو فٹ بال ٹورنامنٹ دوہزار سولہ کے ڈراز پیرس میں ہوئے۔ ان مقابلوں کیلئے سپین، چیک جمہوریہ‘ کروشیااور ترکی گروپ ڈی میں ہیں جبکہ میزبان فرانس ، البانیہ، سوئٹزر لینڈ اور رومانیہ گروپ اے میں شامل ہیں۔ یورو فٹ بال دوہزار سولہ کیلئے ڈراز پیرس میں ہوئے۔ دو بار کا چیمپئن سپین ٹائٹل کے دفاع کیلئے پہلا میچ تیرہ جون کو چیک جمہوریہ کے ساتھ کھیلے گا تو دوسری طرف عالمی چیمپئن جرمنی کے گروپ سی میں یوکرائن، پولینڈ اور شمالی آئر لینڈ سے کھیلے گا۔ فرانس گروپ اے میں افتتاحی میچ دس جون کوپیرس میں رومانیہ سے کھیلے گا۔ جرمنی جو تین بار یورو کپ جیت چکا ہے پہلا میچ بارہ جون کو للی میں یوکرائن سے کھیلے گا۔گروپ بی میں انگلینڈ اپنے پڑوسی ویلز کے ساتھ مدمقابل ہو گا۔ گروپ بی میں روس، اور سلواکیہ بھی شامل ہیں۔ انگلینڈ گیارہ جون کو روس کے ساتھ میچ کھیلے گا۔ فیفا رینکنگ کے مطابق بلجیم دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے جو اٹلی ، سویڈن اور آئر لینڈ کے ساتھ گروپ ای میں شامل ہے۔ آئس لینڈ، البانیہ ، پرتگال ، آسٹریا اور ہنگری گروپ ایف میں شامل ہیں۔ سولہ ٹیمیں اگلے مرحلے میں جائیں گی جبکہ فائنل دس جولائی کو کھیلا جائیگا۔