Sunday, September 8, 2024

پیرس ہلٹن نے بھارت میں بچوں کے حقوق کی پامالی کا پول کھول دیا، ایڈز کے مریض بچے جانوروں سی زندگی گزارنے پر مجبور

پیرس ہلٹن نے بھارت میں بچوں کے حقوق کی پامالی کا پول کھول دیا، ایڈز کے مریض بچے جانوروں سی زندگی گزارنے پر مجبور
August 8, 2015
نیویارک (وہب ڈیسک) ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ پیرس ہلٹن نے بھارت میں بچوں کے حقوق کی پامالی کا پول کھول دیا۔ جنگی سازوسامان پر اربوں ڈالر خرچ کرنے والے بھارت نے ایڈز کے مریض بچوں کو اچھوت بنا دیا۔ ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ پیرس ہلٹن نے ایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھارت میں ایک یتیم خانے کا دورہ کیا جہاں ایڈز کے مرض میں مبتلا بچے جانوروں جیسی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ان بچوں کا قصور صرف یہ ہے کہ ان کے والدین ایڈز کی وجہ سے مر گئے۔ پیرس ہلٹن بھارت کے یتیم خانے میں مقیم ایڈز کے مریض بچوں کے حالات بتاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔ بھارت ایک طرف انسانی حقوق کے تحفظ کا راگ الاپتا ہے تو تصویر کا دوسرا رخ یہ ہے کہ ایڈز کے مریض یتیم بچے جیتے جی مر رہے ہیں۔ پیرس ہلٹن کا کہنا تھا کہ ایڈز کے مریض بچوں کو یوں ایک یتیم خانے میں دیکھ کر ان کو بہت دکھ ہوا۔ پیرس ہلٹن کی امارت ایک طرف لیکن وہ درد دل رکھنے والی خاتون ہیں۔