Friday, March 29, 2024

پیرس ہلٹن اور سپر ماڈل نومی کیمبل کی ہوانا سگار میلے میں شرکت

پیرس ہلٹن اور سپر ماڈل نومی کیمبل کی ہوانا سگار میلے میں شرکت
March 1, 2015
کیوبا (ویب ڈیسک) کیوبا کے دارالحکومت میں ہونے والا سترہواں ہوانا سگار میلہ اختتام کو پہنچ گیا۔ میلے کی اختتامی تقریب کے دوران پیرس ہلٹن اور نومی کیمبل بھی جلوہ افروز ہوئیں۔ پیرس ہلٹن ہوانا سگار میلے میں شرکت کے دوران بہت خوش دکھائی دے رہی تھیں۔ وہ میلے میں شریک سگار کے شوقین حضرات سے بھی ملیں اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ پیرس ہلٹن کا کہنا تھا کہ وہ زندگی میں پہلی بار ہوانا آئی ہیں اور اس خوبصورت مقام پر آکر بہت خوشی محسوس کر رہی ہیں۔ ہوانا ہلٹن ہوٹل پیرس ہلٹن کے والد کی ملکیت تھا، جسے ساٹھ کی دہائی میں فیدل کاسترو نے ضبط کر لیا تھا۔ پیرس ہلٹن کہتی ہیں وہ ابھی ہوٹل نہیں گئیں لیکن وہ اسے دیکھنے کی متمنی ہیں۔