Wednesday, April 24, 2024

پیرس ، گیس سلنڈر سے لگنے والی آگ سے 8 منزلہ عمارت کے 27 فلیٹس متاثر

پیرس ، گیس سلنڈر سے لگنے والی آگ سے 8 منزلہ عمارت کے 27 فلیٹس  متاثر
April 7, 2019

 پیرس (92 نیوز) خوشبوؤں کا شہر پیرس زوردار دھماکے سے گونج اٹھا مبینہ طور پر گیس سلنڈر سے لگنے والی آگ سے 8 منزلہ عمارت کے 27 فلیٹس متاثرہوئے۔

 ریسکیو حکام کے مطابق عمارت میں دھماکے کے بعدآگ لگ گئی اور ممکنہ طور پر یہ دھماکا کسی گیس سلنڈر کی وجہ سے ہوا۔

 دھماکے کی گونج دور دور تک سنائی دی جبکہ علاقہ مکینوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایک سو فائر فائٹرز نے سرتوڑ کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

 حکام کے مطابق سیکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ واقعہ میں کسی شخص کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔