Monday, May 20, 2024

پیرس کے ‘‘میوزیم آف مین کائنڈ’’ کی تزئین وآرائش مکمل، فرانسیسی صدر نے افتتاح کر دیا

پیرس کے ‘‘میوزیم آف مین کائنڈ’’ کی تزئین وآرائش مکمل، فرانسیسی صدر نے افتتاح کر دیا
October 15, 2015
پیرس (ویب ڈیسک) پیرس کے ‘‘میوزیم آف مین کائنڈ’’ کی تزئین وآرائش کا کام مکمل کر لیا گیا۔ فرانسیسی صدر فرنکوئس اولاند نے افتتاح کر دیا۔ میوزیم کو اسی ہفتے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ میوزیم میں بنی نوع انسان کے ارتقائی مراحل سے متعلق اشیاء رکھی گئی ہیں۔ میوزیم کی تزئین وآرائش چھے سال میں مکمل کی گئی ہے۔ اڑھائی ہزار مربع میٹر پر مشتمل میوزیم میں بنی نوع انسان کے ارتقا سے متعلق اشیاء کی نمائش کی گئی ہے۔ مختلف ادوار میں انسان کے زیراستعمال رہنے والی اشیاء بھی رکھی گئی ہیں۔ نمائش میں انسان کے دماغی ڈھانچے سے لے کر اس کی پورے جسم کے ڈھانچے رکھے گئے ہیں۔ میوزیم میں ایک قدیم بس اور منگولین جھونپڑی بھی رکھی گئی ہے۔ میوزیم کو ہفتے کے روز عام شہریوں کیلئے کھول دیا جائے گا اور پہلے تین دن داخلہ بھی مفت ہو گا۔