Friday, April 26, 2024

پیرس کے قدیم نوٹرے ڈیم چرچ میں آتشزدگی ، لکڑی کا مکمل ڈھانچہ خاکستر

پیرس کے قدیم نوٹرے ڈیم چرچ میں آتشزدگی ، لکڑی کا مکمل ڈھانچہ خاکستر
April 16, 2019

پیرس ( 92 نیوز) پیرس کے 850 سال قدیم نوٹرے ڈیم چرچ میں تعمیر نو کے دوران آگ بھڑک اُٹھی جس نےدیکھتےہی دیکھتےپورےچرچ کواپنی لپیٹ میں لےلیا۔

فائرفائٹرزنے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد  آگ پرقابوپایا، حکام کےمطابق مرکزی ڈھانچہ بچ گیاہے۔فرانسیسی صدرکہتے ہیں صدیوں پرانے اس چرچ کو واپس اصل حالت میں لائیں گے۔

پیرس کی تاریخ اورفن کےشاہکارنوٹرےڈیم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے دیکھتے ہی پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

چرچ کےترجمان کےمطابق آگ لگنے سے چرچ کا لکڑی کا پورا ڈھانچہ تباہ ہوگیا ہے جوکسی بھی وقت گرسکتاہے جبکہ مرکزی حصہ بھی متاثرہواہے۔تاہم ترجمان کےمطابق سینٹ لوئس کا کرتا اور چرچ کاکراؤن بچالئےگئےہیں۔

ریسکیواورسکیورٹی حکام کے مطابق چرچ کی تین میں سے دوچھتیں تباہ ہوئی ہیں،عینی شاہدین نےاسےفرانس کی تاریخ اورثقافت کی تباہی قراردیا ، جبکہ لوگوں کی بڑی تعدادنے ہیل میری گاکرجذبات کااظہارکیا۔

چرچ میں آگ لگنےکی وجہ سےصدرمیکخواں قوم سے خطاب مؤخر کر کے جائے وقوعہ پہنچے اورکہا وہ
چرچ کی بحالی کیلئے ملکی و قومی سطح پراقدامات کریں گے اور دنیا بھرسے بہترین لوگ لاکرچرچ کی تعمیرنوکی جائے گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنی ٹویٹ میں آگ کوخوفناک قراردیتے ہوئے فلائنگ واٹر ٹینکر استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔