Tuesday, April 23, 2024

پیرس کی میئر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں بارے خیالات کو احمق قراردیدیا

پیرس کی میئر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں بارے خیالات کو احمق قراردیدیا
May 11, 2016
  لندن(ویب ڈیسک)پیرس کی میئر این  ہیڈلگو نے مسلمانوں کےامریکا میں داخلے کے حوالے سے پالیسی اور خیالات کو ہدف تنقید بناتے ہوئے احمق قرار دیدیا ہے جبکہ لندن کے نومنتخب مئیر صادق خان کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اسلام کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔ تفصیلات کےمطابق لندن کے نئے میئر صادق خان سے ملاقات کیلئے لندن آمد پر پیرس کی میئر این ہیڈلگو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کڑی تنقیدکا نشانہ بنایا  اور انہیں احمق بلکہ بہت ہی احمق قرار دیا  ڈونلڈ ٹرمپ  نے کہا تھا کہ وہ صادق خان  کے  میئر منتخب ہونے پر  خوش ہیں  اور لندن کے نومنتخب میئر امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پر ان کی مجوزہ پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے ، ان کے بیان پر میئر این ہیڈلگو نے کہا  ٹرمپ جیسے لوگ ہر مذہب کے ماننےوالوں میں موجود ہیں لیکن  ٹرمپ کی حماقت کی تو کوئی حد ہی نہیں ہے جبکہ صادق خان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے اسلام کےحوالےسے خیالات  گمراہ کن ہیں انہوں نے پیرس کی مئیر کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ لندن اورپیرس کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہاں مرد وخواتین ،مسلمان اور عیسائی سب ایک ساتھ بستے ہیں  اور ان کے میئر مل جل کر ان شہروں کی خدمت کرتے ہیں اور انہیں محفوظ بنانے کیلئے کوشاں ہیں اور ٹرمپ کیلئے ان کا پیغام یہ ہے کہ  انسانیت کیلئے سب سے بہترین چیز یہ ہو گی کہ سب مل کرکام کریں ۔