Thursday, March 28, 2024

پیرس کلب نے پاکستان کا قرضہ مؤخر کر دیا

پیرس کلب نے پاکستان کا قرضہ مؤخر کر دیا
September 25, 2021 ویب ڈیسک

پیرس (92 نیوز) پیرس کلب نے پاکستان کا قرضہ مؤخر کر دیا۔

پاکستان قرض موخر کی سہولت کا اہل ہے۔ پاکستان کی درخواست کو منظور کیا گیا ہے۔ پیرس کلب نے قرض موخر کے اقدام کی توثیق کر دی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق کورونا کے اثرات پر قابو پانے کے لیے پاکستان کا قرضہ یکم جولائی سے 31 دسمبر 2021 تک مؤخر کیا گیا۔

پاکستان کورونا کے بعد صحت ،تعلیم اور معیشت پر اخراجات کر سکے گا۔ پاکستان دیگر ممالک سے بھی قرض موخر کرنے کی درخواست کر چکا ہے۔ پیرس کلب نان پیرس کلب سے بھی قرض موخر کرانے کی کوشش کرے گا۔