Sunday, May 5, 2024

پیرس ، چاقو سے مسلح شخص کاحملہ، ایک ہلاک، 4 زخمی

پیرس ، چاقو سے مسلح شخص کاحملہ، ایک ہلاک، 4 زخمی
May 13, 2018
پیرس (92 نیوز) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں چاقو سے مسلح شخص کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور چار افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے حملہ آور کو بھی گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔ فرانسیسی حکام نے کہا کہ واقعہ پیرس کے ضلع اوپرا میں پیش آیا جہاں ملزم لوگوں کو یرغمال بنانا چاہتا تھا۔ محکمہ صحت کے مطابق دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ رپورٹس کے مطابق پولیس نے پہلے ٹیزر گن کے ذریعے حملہ آور کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن ناکامی پر دو گولیاں مار کر اسے ہلاک کر دیا۔ حملہ آوور کی شناخت کو تاحال ظاہر نہیں کیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملے کے وقت کے افراتفری پھیل گئی اور لوگ نے ریستورانوں میں پناہ لی ۔