Saturday, April 27, 2024

پیرس : نواز شریف اورمودی کی مختصر ملاقات ،ایک ہی صوفےپر بیٹھ کر بات چیت کی

پیرس : نواز شریف اورمودی کی مختصر ملاقات ،ایک ہی صوفےپر بیٹھ کر بات چیت کی
November 30, 2015
پیرس(92نیوز)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان پیرس میں  مختصر ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی کے ساتھ مصافحہ کیا ، ایک ہی صوفے پر بیٹھ کر بات چیت کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ تفصیلات کےمطابق پیرس میں ہونے والی عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے دوران بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اپنی نشست سے اٹھ کر خود چل کر نواز شریف کے پاس گئے اور ان سے مصافحہ کیا ۔ کانفرنس سے واپسی پربھی نریندر مودی نے وزیر اعظم نواز شریف سے دوبارہ مصافحہ کیااور نواز شریف سے ان کی خیریت دریافت کی ۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم نواز شریف انتہائی پر اعتماد نظرآئے جبکہ ملاقات بھی انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایک ہی صوفے پر بیٹھ کر بات چیت کی جس کے دوران نریندر مودی بہت انہماک کے ساتھ بات کرتے رہے اور نواز شریف ان کی باتوں کو غور سے سنتے رہے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنما صوفے پر ٹیک لگا کر بیٹھنے کی بجائے صوفے کے کنارے پر بیٹھے ہوئے تھے ملاقات کے دوران دونوں وزرائے اعظم مسکراتے رہے اور مصافحہ کے دوران گرمجوشی سے ایک دوسرے کا ہاتھ ہلاتے رہے۔