Saturday, April 20, 2024

پیرس میں پولیس تشدد کیخلاف اور آزادی رائے کے حق میں ہزاروں افراد سڑکوں پر آگئے

پیرس میں پولیس تشدد کیخلاف اور آزادی رائے کے حق میں ہزاروں افراد سڑکوں پر آگئے
November 29, 2020

خبر ایجنسی کے مطابق سیاہ لباس میں ملبوس مظاہرین نے کاروں اور ایک بنک کی عمارت کو آگ بھی لگا دی۔ جواب میں پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی بارش کر دی۔

مظاہرے رواں ہفتے سیاہ فام میوزک پروڈیوسر پر پولیس تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج لیک ہونے پر شروع ہوئے۔ مظاہرین میڈیا کے پولیس تشددکیسز کو رپورٹ نہ کرنے کے حوالے سے بل پر بھی مشتعل تھے۔

فرانسیسی صدر نے واقعے کو فرانس اور اپنی حکومت کے لیے شرمناک قرار دیا تھا۔