Tuesday, April 23, 2024

پیرس میں پاکستانی ریسٹورنٹ کے ہال میں سجا رنگا رنگ میوزک کنسرٹ

پیرس میں پاکستانی ریسٹورنٹ کے ہال میں سجا رنگا رنگ میوزک کنسرٹ
November 18, 2017

پیرس (92 یوز) پاکستانی ریسٹورنٹ میں رنگا رنگ میوزک کنسرٹ ہوا جس میں پاکستانی سفیر معین الحق سمیت پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پیرس میں مقیم پاکستانیوں کی تفریح کیلئے نواحی علاقے "ویلئیر لا بیل " کے مقامی ریسٹورنٹ ہال میں میوزک کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان کے مشہور قوال استاد رفاقت علی خان کو مدعو کیا گیا تھا۔

 استاد رفاقت علی خان کے بول اور سریلی آواز سننے کے لئے پیرس میں مقیم پاکستانی بڑی تعداد میں پہنچے۔ سفیر پاکستان معین الحق بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ پروگرام میں شریک ہوئے اور میوزک کنسرٹ سے لطف اندوز ہوئے۔

رفاقت علی خان نے جب اپنی آواز کا جادو جگایا تو حاضرین نے بے حد پسند کیا کسی نے بیٹھے بیٹھے تالیاں بجائیں تو کسی نے کھڑے ہو کر دھمال بھی ڈالا۔ شرکا اور پاکستانی کمیونٹی نے میوزک کنسرٹ میں شریک پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا۔