Thursday, September 19, 2024

پیرس میں نیپولین کی حکمرانی کے آخری سو دنوں کی یاد میں نمائش کا انعقاد

پیرس میں نیپولین کی حکمرانی کے آخری سو دنوں کی یاد میں نمائش کا انعقاد
April 8, 2015
پیرس(ویب ڈیسک)فرانس کے دارالحکومت پیرس میں نیپولین کی حکمرانی کے آخری سو دنوں کی یاد میں نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش میں مداحوں نے تاریخی لباس پہن کر تقریب کی رونق بڑھا دی۔ فرانس کے معروف ملٹری اور سیاسی رہنما نیپولین بونا پارٹ کی یاد میں دارالحکومت پیرس میں یادگاری نمائش کا انعقاد کیا گیاجس میں نیپولین دور کے آخری سو ایام سے متعلق تصاویر اور اشیا کو نمائش کے لئے پیش کیا گیا۔ یادگاری نمائش میں مداحوں نے نیپولین دور کی ٹوپیاں اور لباس پہن رکھا تھا جو تقریب کی رونق بڑھا رہی تھی۔ اس موقع پر تاریخ دان فلپ ڈی کاربونائرز نے نمائش کو وقت کی ضرورت سمجھتے ہوئے اسے مداحوں کی نیپولین کے لئے محبت قرار دیا۔