Friday, April 26, 2024

پیرس میں ایف اے ٹی ایف کا جائزہ اجلاس شروع ہو گیا

پیرس میں ایف اے ٹی ایف کا جائزہ اجلاس شروع ہو گیا
February 17, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) پیرس میں ایف اے ٹی ایف کا جائزہ اجلاس شروع ہو گیا۔ اجلاس 22 فروری تک جاری رہے گا۔ اجلاس میں دہشتگردوں کی مالی معاونت ، مشتبہ اکاونٹس کی روک تھام اور ادارہ جاتی اصلاحات کا جائزہ لیا جائے گا۔ ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خزانہ کر رہے ہیں۔ ڈی جی نیکٹا، فنانشنل مانیٹرنگ یونٹ کے عہدیداران بھی وفد میں شامل ہیں۔ پاکستانی وفد ایف اے ٹی ایف کو مشتبہ بینکنگ لین دین اور جعلی بنک اکاونٹس کے خلاف اقدامات سے آگاہ کرے گا۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں ایشیا پیسیفک گروپ سڈنی کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔ ایشیا پیسیفک گروپ نے سڈنی اجلاس میں دہشتگردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کا جائزہ لیا تھا۔ اجلاس میں محکمہ کسٹم کی نقد رقوم کی حوالگی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا بھی فیصلہ کرے گی۔