Friday, April 26, 2024

پیرس موٹر شو میں لیگو سے بنی گاڑی کی دھوم

پیرس موٹر شو میں لیگو سے بنی گاڑی کی دھوم
October 4, 2018
پیرس( 92 نیوز) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سالانہ موٹر شو جاری ہے ، جس میں لیگو سے بنی گاڑی سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ یہ لگژری کار بگاٹی شیرون کی ہو بہو نقل ہے ، ہزاروں بلاکس سے بنی اس گاڑی کا وزن 1500 کلوگرام ہے جبکہ یہ تیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہے۔ اس مقصد کیلئے گاڑی میں دو ہزار تین سو مشینز نصب کی گئی ہیں ۔