Friday, May 3, 2024

پیرس : مشتبہ شخص  کاسکول ٹیچر پر چاقو سے حملہ

پیرس : مشتبہ شخص  کاسکول ٹیچر پر چاقو سے حملہ
December 14, 2015
پیرس(ویب ڈٰیسک)پیرس میں خوف کی فضا،،مشتبہ شخص نے سینٹ ڈینس میں  موجود پرائمری سکول کے ٹیچر  پر چاقو سے حملہ کردیا،ٹیچر کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،جبکہ حملہ آور کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ تفصیلات کےمطابق فرانسیسی پولیس نے دعویٰ  کیا  ہے کہ مشتبہ شخص کا تعلق شدت پسند تنظیم داعش سے ہے،شرپسند   نے کلاس روم میں گھس کر ٹیچرز پر چاقو سے وار کیے،ٹیچر کی عمر چالیس برس ہےاور اسے مقامی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ فرانسیسی پولیس حملہ آور کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن کررہی ہے پرائمری اسکول سینٹ ڈینس میں واقع ہے جہاں پیرس حملوں کے ماسٹر مائنڈ عبدالحمید اباعود کو ہلاک کیا گیا تھا سینٹ ڈینس سمیت پیرس میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔