Friday, May 3, 2024

پیرس: محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی دسویں برسی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

پیرس: محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی دسویں برسی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد
December 27, 2017

پیرس (92 نیوز) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی دسویں برسی کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی۔
پیرس کے مقامی ریسٹورنٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے زیر اہتمام بے نظیر بھٹو شہید کی دسویں برسی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں جیالوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پیپلز پارٹی یورپ کے سابق کوآرڈینیٹر کامران یوسف گھمن و دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھٹو خاندان کی پاکستان کے لئے قربانیاں تاریخ کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید سکیورٹی خدشات کے باوجود ملک و قوم کی خاطر واپس آئیں۔
اس موقع پر جیالوں نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگومیں بے نظیر بھٹوکی قربانیوں پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
تقریب کے اختتام پر بے نظیر بھٹو شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی گئی۔