Friday, September 20, 2024

پیرس فیشن شو پوری آب و تاب سے جاری‘ سادہ ڈیزائن کپڑوں کی نمائش

پیرس فیشن شو پوری آب و تاب سے جاری‘ سادہ ڈیزائن کپڑوں کی نمائش
March 5, 2016
پیرس (ویب ڈیسک) پیرس فیشن شو پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔ دلکش و دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کیے ماڈلز نے ریمپ پر جلوہ گر ہو کر حاضرین کے دل موہ لیے۔ تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سجے فیشن ویک میں معروف جاپانی ڈیزائنر ”عیسے میاکے“‘ کے ڈیزائن کردہ موسم سرما اور خزاں کے ملبوسات نمائش کے لیے پیش کیے گئے۔ خوبصورت رنگوں، جیومیٹری لائنوں والے دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کیے ماڈلز نے ریمپ پر جلوہ گر ہو کر حاضرین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈیزائنر ”عیسے میاکے“ کا کہنا تھا کہ خوبصورتی ہمیشہ سادہ ہوتی ہے اسی لیے کپڑوں کی ڈیزائنگ میں سادگی کا عنصر نمایاں ہے۔ پیرس فیشن ویک نو مارچ تک اپنی رنگنیاں بکھیرتا رہے گا۔