Thursday, May 2, 2024

پیرس ، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا باضابطہ اجلاس آج شروع ہو گا

پیرس ، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا باضابطہ اجلاس آج شروع ہو گا
June 24, 2018
پیرس (92 نیوز) پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا باضابطہ اجلاس آج سے شروع ہو گا۔ پاکستان کا نام باضابطہ طور پر گرے ممالک کی فہرست میں شامل ہونے کا خدشہ ہے۔ جولائی میں ایف اے ٹی ایف کے وفد کا پاکستان کا دورہ بھی متوقع ہے۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس 24 سے 29 جون کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہو گا جس میں شرکت کے پاکستانی وفد پیر کو پیرس جائے گا۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کریں گی جبکہ وفد میں ایف ایم یو ، وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بنک کے حکام شامل ہونگے۔ پاکستان 2012 تا 2015 اس فہرست کا حصہ رہ چکا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے گذشتہ برس اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان کے خلاف سخت موقف اپنایا ہے۔ امریکا پاکستان کا نام گرے لسٹ میں ڈالنا چاہتا ہے،۔جو  پاکستان کے لیے اقتصادی، سفارتی اور سماجی دھچکہ ہو گا۔ سب سے برا اثر تو پاکستان کے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ تعلقات پر پڑے گا، اس کے علاوہ پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ، پاکستانی کی مالی ساکھ کو بھی بڑا دھچکا لگے گا۔