Wednesday, April 24, 2024

پیرس : فضائی آلودگی میں اضافہ ، حکومت نے ایک روز کیلئے سڑکوں پر گاڑیاں لانے پر پابندی عائد کردی

پیرس : فضائی آلودگی میں اضافہ ، حکومت نے ایک روز کیلئے سڑکوں پر گاڑیاں لانے پر پابندی عائد کردی
May 10, 2016
پیریس(ویب ڈیسک )صنعتی ترقی کے ساتھ ہی دنیا بھر میں فضائی آلودگی میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا ہے ۔ فضائی آلودگی کے باعث جہاں انسانوں کی صحت پر برے اثرات پڑرہے ہیں وہیں اس کو کم کرنے کیلئے پوری دنیا میں نت نئے طریقے بھی استعمال کئے جارہے ہیں ۔ پیرس میں فضائی آلودگی کم کرنے کیلئے ایک روزکیلئے شاہراہ پر گاڑیوں کے چلنےپر پابندی عائدکردی گئی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیرس کی سڑکوں پر عوام کا رش ہے اور یہ رش کوئی احتجاجی مظاہرہ نہیں بلکہ پیرس کی شاہراہ کا منظر ہے جس پر فضائی آلودگی کم کرنے کی غرض سے ایک دن  کے لیے کاروں کے داخلے کی پابندی عائد کی گئی۔لوگوں کی بڑی تعداد نے کار فری ڈے پر چہل قدمی کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔