Thursday, April 18, 2024

پیرس : فرانسیسی حکام کا گوگل کے ہیڈکوارٹر پر چھاپہ

پیرس : فرانسیسی حکام کا گوگل کے ہیڈکوارٹر پر چھاپہ
May 24, 2016
پیرس (ویب ڈیسک) فرانسیسی پولیس نے پیرس میں ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے دفتر پر چھاپہ مارا ہے۔ گوگل پر چھاپہ منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کی اطلاعات پر مارا گیا۔تفصیلات کے مطابق فرانسیسی سٹیٹ پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ گوگل کے دفتر پر چھاپے میں خصوصی اینٹی کرپشن آفیسرز اور 25 ٹیکنالوجی ماہرین نے تلاشی کے عمل میں حصہ لیا۔ فرانسیسی حکام نے ٹیکسوں کے معاملے میں دھوکہ دہی کے الزامات پر گوگل کیخلاف تحقیقات کا آغاز گزشتہ جون کو کیا تھا۔ پراسیکیوٹر آفس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں دھوکہ دہی منظم منی لانڈرنگ کے معاملات دیکھے جا رہے ہیں۔ فرانسیسی حکام کا دعویٰ ہے کہ گوگل مبینہ طور پر واجب الادا ٹیکسوں کی مد میں 1.6 بلین یورو کا مقروض ہے۔ دوسری جانب گوگل کا کہنا ہے کہ وہ فرانسیسی قوانین کی تعمیل کرتے ہیں اور تحقیقات کے سلسلے میں حکام کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کر رہے ہیں۔