Friday, May 10, 2024

پیرس سینٹ جرمین نے یوئیفا چیمپئنز فٹبال لیگ کے فائنل میں جگہ بنا لی

پیرس سینٹ جرمین نے یوئیفا چیمپئنز فٹبال لیگ کے فائنل میں جگہ بنا لی
August 19, 2020

لزبن ( 92 نیوز)یوئیفا چیمپئنز فٹبال لیگ میں پیرس سینٹ جرمین نے فائنل میں جگہ بنا لی، ،سیمی فائنل میں پی ایس جی نے آر بی لیپزگ کو تین صفر سے شکست  دی۔

یوئیفاچیمپینز   فٹبال لیگ میں آر بی لیپزگ ایونٹ سے باہر ہو گئی ، سیمی فائنل  میں پیرس سینٹ جرمین نے  آر بی لیپزگ کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر  فائنل میں  پہنچ گئی ۔

لزبن میں ہونے والے فٹبال  کے اہم میچ میں پیرس سینٹ جرمین کے مارکینوس نے 13ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلوادی ۔

پی ایس جی کی طرف سے اینجل ڈی ماریہ نے مزید  ایک گول کر کے لیپزگ کے خلاف برتری کو دوگنا کر دیا ، برنیٹ کے 56 ویں منٹ میں گول سےٹیم کی فتح یقینی ہو گئی ۔

پیرس سینٹ جرمین کا فائنل میں بائرن میونخ  اورلیون کے  درمیان  دوسرے سیمی فائنل  کی فاتح ٹیم سےمقابلہ ہوگا۔