Thursday, April 25, 2024

پیرس : دو قطری بہنوں سے 56 لاکھ ڈالر مالیت کے زیورات کی ڈکیتی

پیرس : دو قطری بہنوں سے 56 لاکھ ڈالر مالیت کے زیورات کی ڈکیتی
November 23, 2016

پیرس (ویب ڈیسک) پیرس کی رونقوں میں گم دو قطری بہنیں چھپن لاکھ ڈالر کے زیورات اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئیں۔ ائیر پورٹ سے نکلتے ہی نقاب پوش افراد نے لاکھوں ڈالر کے سامان پر ہاتھ صاف کیا اور چلتے بنے۔ تفصیلات کے مطابق پیرس کے شمالی علاقے میں نامعلوم نقاب پوش افراد دو قطری بہنوں سے چھپن لاکھ ڈالر کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

واقعہ موٹر وے پر پیش آیا۔ دونوں بہنیں ایئر پورٹ سے نکلی ہی تھیں کہ نقاب پوش افراد نے ان کی گاڑی روکی اور ان کے چہرے پر گیس کا اسپرے کیا۔ نقاب پوش افراد گاڑی میں موجود قیمتی کپڑے، زیوارت اور سامان لے اڑے۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق قطری خواتین کو موٹر وے پر ایک سروس اسٹیشن پر زبردستی روکا گیا۔ موٹر وے کے اس حصے میں جرائم پیشہ افراد ٹریفک جام کے دوران اکثر لوٹ مار کرتے ہیں۔