Tuesday, April 23, 2024

پیرس، ایفل ٹاور کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پیرس، ایفل ٹاور کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
October 29, 2018
پیرس ( 92 نیوز ) فرانس کے دارالحکومت   پیرس میں ایفل ٹاور کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم  کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ پیرس کے تاریخی مقام ایفل ٹاور کے سامنے انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ظلم و ستم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرے کی قیادت سابق وزیر اعظم آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود چودھری کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام عالم اپنا کردار ادا کرے ۔ مظاہرے سے ممتاز کشمیری راہنما زاہد ہاشمی و دیگر نے بھی خطاب کیا اور کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین  کشمیر کی آزادی کے حق میں اور بھارتی ظلم و ستم کے خلاف زبردست نعرے بازی بھی کرتے رہے۔