Friday, April 19, 2024

پیرس ایئر شو  کے آخری روزجے ایف 17تھنڈر طیارہ چھایا رہا

پیرس ایئر شو  کے آخری روزجے ایف 17تھنڈر طیارہ چھایا رہا
June 24, 2019
پیرس ( 92 نیوز) پیرس ایئر شو  کے آخری روزجے ایف 17تھنڈر طیارہ چھایا رہا ۔ فخر پاکستان  کی دھوم چار سو چھائی رہی ، جہاز نے فضائی مظاہرہ کر کے سب کے دل جیت لیے، شائقین کو جے ایف 17 تھنڈر کے بارے میں بریف بھی کیا گیا۔ پیرس ایئر شو  کے آخری روزجے ایف 17تھنڈر طیارہ چھایا رہا، شائقین کی بڑی تعداد نے جے ایف17 تھنڈر کا سٹیٹک ڈسپلے اور فضائی مظاہرہ دیکھا۔ پاک فضائیہ کے عملے نے شائقین کو اس طیارے کی آپریشنل صلاحیتوں اور اس کے جدید ترین ہتھیاروں کے بارے میں آگاہ کیا۔ پاکستان کے اس شاہکار طیارے کو اپنے سامنے دیکھ عوام کی خوشی دیدنی تھی ، انہوں نے  پاک فضائیہ کے عملے کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ ائیر شو میں شمولیت سے جے ایف 17 تھنڈر کی جدید ترین صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع میسر آیا اور ایوی ایشن کی عالمی منڈی میں ممکنہ خریداروں کو جے ایف 17تھنڈر کی صلاحیتوں کو پرکھنے کا موقع بھی فراہم ہوا ہے۔