Friday, April 26, 2024

پیرس اوپن ماسٹرز کا ٹائٹل روس کے ڈینیئل مید ویدیو نے اپنے نام کر لیا

پیرس اوپن ماسٹرز کا ٹائٹل روس کے ڈینیئل مید ویدیو نے اپنے نام کر لیا
November 9, 2020

پیرس (92 نیوز) پیرس اوپن ماسٹرز کا ٹائٹل روس کے ڈینیئل مید ویدیو نے اپنے نام کر لیا، روسی کھلاڑی نے فائنل میں جرمنی کے الیگزینڈر زیورف کو ایک کے مقابلے میں دو سیٹس سے شکست دی۔

پیرس ماسٹرز ٹینس کا ٹائٹل روس کے ڈینیئل میدویدیو نے اپنے سر سجا لیا، روسی کھلاڑی نے فائنل میں جرمنی کے الیگزینڈر زیورف  کو  مات دی۔

پیرس ماسٹرز کے فائنل معرکے میں روس کے ڈینیئل میدویدیو  اور جرمنی کے الیگزینڈر زیورف  آمنے سامنے ہوئے، جرمن ٹینس اسٹار نے شاندار آغاز کرتے ہوئے سات پانچ سے سیٹ جیت کر برتری حاصل کرلی۔

رشین کھلاڑی نے دوسرے سیٹ میں  کم بیک کرتے ہوئے چھ ،چار سے سیٹ  جیت کر میچ برابر  کر دیا، تاہم تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں ڈینیئل میدویدیو  اپنے حریف کھلاڑی پر پوری طرح حاوی رہے اور چھ، ایک سے سیٹ جیت کر میچ اپنے نام کرلیا، ڈینیئل میدویدیو نے پہلی بار پیرس ماسٹرز کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔