Sunday, September 8, 2024

پیرس: آزادی پاکستان کے جشن کے حوالے سےہونے والی موسیقی کی محفل نے سماں باندھ دیا

پیرس: آزادی پاکستان کے جشن کے حوالے سےہونے والی موسیقی کی محفل نے سماں باندھ دیا
August 14, 2017

پیرس (92نیوز) خوشبوؤں کے شہر پیرس میں آزادی پاکستان کے جشن کے حوالے سےہونے والی موسیقی کی محفل نے سماں باندھ دیا پاکستان کے معروف گلوکار رفاقت علی خان اپنی آواز کا ایسا جادو جگایا کہ شرکا جھوم اٹھے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے اس رنگارنگ تقریب کا انعقادپیرس کے نواحی علاقے ویلیئر لابیل کے مقامی ریسٹورنٹ میں کیا گیا جہاں رفاقت علی کی آواز نے سحر طاری کردیا لوگ ان کے نغموں پر بھنگڑے ڈالتے رہے۔

تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد شریک ہوئی جس میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، تقریب کے شرکا کا کہنا تھا پروگرام بہت زبردست رہا اور ایسی تقریبات ہوتی رہنی چاہئے،نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں شرکا نے قوم کو آزادی کی مبارکباد بھی دی۔ دوسری جانب پیرس میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں بھی پرچم کشائی کی تقریب چودہ اگست کو ہوگی جس میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ فرانس کی نمایاں سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔