Saturday, May 11, 2024

پیرجوگوٹھ میں 246 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے

پیرجوگوٹھ میں 246 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے
May 9, 2020

کراچی ( 92 نیوز) سندھ کے علاقہ پیرجوگوٹھ  میں 251 کورونا ٹیسٹ میں 246 مثبت آگئے ، وزیراعلیٰ سندھ نے صورتحال تشویشناک قرار دے دی ،  سندھ میں 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 1080 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد  مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی ۔

پیرجوگوٹھ میں ایک خاتون کو اچانک تکلیف ہوئی اور وہ انتقال کر گئی جس کے بعد چار مئی کو  35 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جس میں  دس کوونا کیسز سامنے آئے ، جس کے بعد سات مئی کو مزید  59افراد  کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں  دس افراد کی رپورٹ مثبت آگئیں ۔

پیر جوگوٹھ میں 8 مئی کو 251 اراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 246 افراد میں کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آئی ۔  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق  اس وقت پیر جو گوٹھ میں کل 277 کیسز ہیں ، مزید  1500 ٹیسٹنگ کٹس خیرپور بھیج دیں ۔