Saturday, April 20, 2024

پیراں غائب رینٹل پاور ریفرنس، راجہ پرویزاشرف سمیت 8 ملزمان بری

پیراں غائب رینٹل پاور ریفرنس، راجہ پرویزاشرف سمیت 8 ملزمان بری
June 30, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) احتساب عدالت نے پیراں غائب رینٹل پاور ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 8 ملزمان کو بری کردیا، جیالے رہنما کی رتو نوڈیرو 2 پاور رینٹل ریفرنس میں بریت کی درخواست پر دو جولائی کو فیصلہ سنایا جائے گا۔  ادھر نیب نے رینٹل پاور کیس میں احتساب عدالت کے فیصلوں کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر ایک کے جج محمد بشیر نے محفوظ شدہ سنایا ، قرار دیا کہ پیراں غائب رینٹل پاور ریفرنس میں قومی خزانے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اس لیے یہ کیس نہیں بنتا۔

عدالت نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 265 کے کے تحت دائر بریت کی درخواستیں کو منظور کرتے ہوئے سابق پرویز اشرف سمیت تمام اٹھ  ملزمان کو بری کردیا۔

بری ہونے والوں میں سابق وزیرخزانہ شوکت ترین ، سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ، ،سابق سیکرٹری پانی و بجلی شاہد رفیع شامل۔ اسماعیل قریشی،سلیم عارف، چودھری عبدالقدیر اور اقبال علی کی بھی بریت کی درخواستیں منظور کرلی گئیں۔

ملزمان کیخلاف کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کا ریفرنس 2014 سے زیر سماعت تھا ،

192 میگا واٹ کا رینٹل پاور پلانٹ ملتان کے علاقے پیراں غائب میں لگایا گیا تھا ۔

راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر ملزمان کو ساہُوال ریفرنس میں بھی گزشتہ ہفتے بری کیا گیا تھا ۔

نیب نے احتساب عدالت کے دونوں فیصلوں کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، فیصلے کی نقول ملنے کے بعد احتساب عدالت کے فیصلوں کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی۔