Thursday, May 2, 2024

پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت 12 جنوری تک ملتوی

پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت 12 جنوری تک ملتوی
December 22, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور کی احتساب عدالت میں پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت 12 جنوری تک ملتوی ہو گئی۔

دوران سماعت خواجہ برادران کے خلاف نیب کے دو گواہوں کے بیان پر جرح مکمل کی گئی۔ عدالت نے نیب کے چار گواہوں کے ورانٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ عدالت نے انور حسین ،محمد اعجاز ،منور حسین اور وقاص مقصود کے ورانٹ گرفتاری جاری کیے۔ گواہوں کے پیش نہ ہونے پر ورانٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ کے پی میں ووٹ کی طاقت سے پی ٹی آئی کا سیاسی جنازہ نکل گیا۔ عوامی عدالت کا فیصلہ ہے کہ سونامی اب واپس جائے گی۔ آئین اور قانون کو ووٹ مل رہا ہے۔