Friday, April 26, 2024

پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت 8 اپریل تک ملتوی

پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت 8 اپریل تک ملتوی
March 19, 2020
لاہور ( 92 نیوز ) احتساب عدالت لاہور میں پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت 8 اپریل تک ملتوی  کر دی گئی ۔ خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو احتساب عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ،  خواجہ برادران کیخلاف فرد جرم عائد کی جا چکی ہے ،  عدالت نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے صحت جرم کے انکار پر گواہان کو طلب کر رکھا تھا۔ خواجہ برادران پر پیرا گون سٹی کرپشن میں مبینہ طور پر مالی فوائد حاصل کرنے کا الزام ہے، نیب پراسیکیوٹر  کے مطابق  خواجہ برادران اور ندیم ضیاءنے 4 ارب روپے کی 800 مرلہ اراضی فروخت کی عدالت میں اب تک پانچ گواہان اپنے بیان قلمبند کرا چکے ہیں ، نیب کی جانب سے کیس میں مجموعی طور پر 122 گواہان کو پیش کیا جائے گا۔