Friday, April 19, 2024

پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل ، قیصر امین بٹ نے نیب کو وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست دے دی

پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل ، قیصر امین بٹ نے نیب کو وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست دے دی
November 22, 2018
لاہور (92 نیوز) پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کے کیس میں گرفتار سوسائٹی کے پارٹنرقیصرامین بٹ نے نیب کووعدہ معاف گواہ بنے کی درخواست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پیراگون اسکینڈل کے کرداروں کے گردنیب کاگھیرامزیدتنگ ہوگیا، پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے گرفتار قیصر امین بٹ نے نیب کو وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست دے دی۔ ترجمان نیب کے مطابق پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی کیس میں قیصر امین بٹ کی جانب سےوعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست موصول ہوئی ہے، قیصر امین بٹ کے وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست پر منظوری کا فیصلہ قانون کے مطابق کیا جائے گا۔ ترجمان کامزید کہنا تھا کہ قیصر امین بٹ کی پلی بارگین کی درخواست موصول نہیں ہوئی۔ قیصرامین بٹ کو چندروزقبل  نیب نے گرفتارکیاتھا،نیب ترجمان کاکہناتھا کہ قیصر امین بٹ نے ندیم ضیا اور دوسرے افراد کے ساتھ ملکر عوام سے دھوکہ کیا تھا، ذرائع کے مطابق پیراگون سوسائٹی سیاسی دباؤ ڈال کر پاس کرائی گئی۔