Thursday, May 9, 2024

پیراگون کیس ، خواجہ برادران کی عدالتی دائرہ اختیار و بریت کی درخواستیں مسترد

پیراگون کیس ، خواجہ برادران کی عدالتی دائرہ اختیار و بریت کی درخواستیں مسترد
October 16, 2019
لاہور ( 92 نیوز) پیراگون کیس میں خواجہ برادران کی مشکلات کم نہ ہوئیں، عدالتی دائرہ اختیار اور بریت  کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں ۔ احتساب عدالت نے خواجہ برادران کی عدالت کا دائرہ اختیار اور بریت پر درخواستیں مسترد کرتے ہوئے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ خواجہ سعد رفیق نے وکلاء کو تحریری فیصلہ پرھنے کے بعد ہائیکورٹ چیلنج کرنے کی ہدایت کر دی۔ سماعت کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ الحمد اللہ صحت اب آہستہ آہستہ بہتر ہو رہی ہے۔ آج کا فیصلہ انصاف سے متصادم ہے ، ہم انصاف کے حصول کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں بھی جائیں گے۔ دوران سماعت خواجہ برادران کے وکیل کا کہنا تھا کہ پیراگون سوسائٹی ایک پرائیویٹ سوسائٹی ہے اور نیب اس کی تحقیقات نہیں کر سکتا۔ پرائیویٹ کمپنی کے متعلق کیس ایس ای سی پی کے دائر اختیار میں آتا ہے ۔ ادھر نیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد ہو چکی ہے جس کے بعد عدالت اس قسم کی درخواست کی سماعت نہیں کر سکتی۔