Monday, September 16, 2024

پیراگون فراڈ کیس ، وفاقی وزیر ریلوے کے بھائی خواجہ سلمان رفیق نیب لاہور پیش

پیراگون فراڈ کیس ، وفاقی وزیر ریلوے کے بھائی خواجہ سلمان رفیق نیب لاہور پیش
March 29, 2018

 لاہور (92 نیوز) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے بھائی خواجہ سلمان رفیق نے نیب لاہور کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان قلم بند کرا دیا ۔ نیب نے انہیں پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کیس میں ملوث ہونے کی بنا پر طلب کیا تھا ۔

 ذرائع کے مطابق خواجہ سلمان رفیق سے نیب کی ٹیم نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں کردار کے حوالے سےان سے سوالات کئے۔

 ان کو بیس سے زائد سوالات پر مشتمل سوالنامہ بھی دیا گیا تھا جس میں سے انہوں نے کئی کے جواب نہیں دیئے ۔

 ذرائع کے مطابق مزید سوالوں کے جواب دینے کے لئےانہوں نے نیب سے وقت مانگ لیا ۔

 آئندہ پیشی پر سلمان رفیق دستاویزات کے ساتھ نیب میں پیش ہوں گے۔

 نیب کی ٹیم نے خواجہ سلمان رفیق سے تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔

 نیب میں پیشی کے بعد خواجہ سلمان رفیق میڈیا سے گفتگو کئے بغیرنکل گئے ۔