Friday, May 17, 2024

پیراگون ریفرنس ، خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23 دسمبر تک توسیع

پیراگون ریفرنس ، خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23 دسمبر تک توسیع
December 9, 2019
لاہور ( 92 نیوز) پیراگون ریفرنس میں خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں  23 دسمبر تک توسیع کر دی گئی ، عدالت نے  خواجہ سعد رفیق کو اجلاس کے لیے  اسلام آباد جانے کی اجازت دے دی ۔ دوران سماعت خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ میرے کیس میں  رپورٹرز کو عدالت میں نہیں آنے دیا جا رہا ، عوام سے حقائق چھپائے جا رہے ہیں ، پولیس ہر پیشی پر وکلاء اور رپورٹرز کو کمرہ عدالت میں آنے سے روک دیتی ہے ۔ جج جواد الحسن نے پولیس  کو ہدایت کی کہ  میری عدالت میں آنے سے وکلاء اور رپورٹرز کو نہیں روکنا ،  سکیورٹی کا کوئی  مسئلہ ہے تو ہم رینجرز کو طلب کر لیں گے ۔