Friday, March 29, 2024

پیراگون اسکینڈل ، نیب نے خواجہ برادران کو گرفتار کر لیا

پیراگون اسکینڈل ، نیب نے خواجہ برادران کو گرفتار کر لیا
December 11, 2018
لاہور (92 نیوز) پیرا گون ہاؤسنگ اسکینڈل میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی درخواست قبل از گرفتاری مسترد کر دی گئی ۔ نیب نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔ نیب پراسیکیوٹرنے بتایا کہ تمام قانونی ضابطے مکمل کر کے وارنٹ گرفتاری جاری کیا۔ وارنٹ گرفتاری سے متعلق نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا۔ نیب پراسیکیوٹرکے مطابق خواجہ سعد رفیق کے خلاف پیراگون، آشیانہ اقبال اور  پاکستان ریلوے میں کرپشن سے متعلق انکوائریز زیر التوا ہیں۔ خواجہ برادان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کرپشن کے الزامات بے بنیاد ہیں، نیب تفتیش میں مکمل تعاون کیا۔ وکیل نے استدعا کی کہ خواجہ براداران کی ضمانت منظورکی جائے۔ خواجہ سعد اور سلمان رفیق کی گرفتاری پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے نعرہ بازی کی۔ خواجہ برادران کی پیشی کے موقع پرعدالت عالیہ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔