Thursday, April 25, 2024

پیراگون اسکینڈل میں قیصر امین بٹ وعدہ معاف گوا بننے کیلئے تیار

پیراگون اسکینڈل میں قیصر امین بٹ وعدہ معاف گوا بننے کیلئے تیار
November 16, 2018
لاہور (92 نیوز) پیراگون اسکینڈل میں خواجہ برادران کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو گیا۔ قیصر امین بٹ وعدہ معاف گوا بننے کیلئے تیار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق پیراگون میں کون کون پاٹنر ہے؟ کسے کس طرح پیسے ملتے تھے؟  ڈائریکٹر پیراگون سوسائٹی قیصرامین بٹ نے سب اگل دیا۔ قیصر امین بٹ کے وعدہ معاف گواہ بننے سےخواجہ برادران سمیت تین اور اہم شخصیات کا شکنجے میں آنے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قیصر امین بٹ اورخواجہ سعد رفیق کی پیرا گون ہاوسنگ سوسائٹی میں پندرہ سال سے شراکت داری ہے۔ قیصر امین بٹ مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے رہ چکے ہیں۔