Tuesday, May 21, 2024

پیراگون اسکینڈل ، خواجہ برادران کے جسمانی ریمانڈ میں سات روز کی توسیع

پیراگون اسکینڈل ، خواجہ برادران کے جسمانی ریمانڈ میں سات روز کی توسیع
January 19, 2019
لاہور (92 نیوز) پیراگون اسکینڈل میں خواجہ برادران کے جسمانی ریمانڈ میں سات روز کی توسیع کر دی گئی۔ خواجہ برادران کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیب نے مؤقف اختیار کیا کہ پیراگون ہاؤسنگ تاحال ایک غیرقانونی منصوبہ ہے۔ نیب کی جانب سے خواجہ برادران کے پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے چھبیس جنوری تک جسمانی ریمانڈ کی منظوری دے دی۔ احتساب عدالت آنے والے تمام راستوں کو کنٹینر اور خاردار تار لگا کر سیل کیا گیا تھا۔ پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری سیکریٹریٹ اور احتساب عدالت کے اردگرد تعینات کی گئی تھی۔ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد احتساب عدالت کے باہر نعرے بازی کرتی رہی۔ میڈیا سے غیر رسمی بات چیت میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت اپنے بوجھ سے ہی گر جائے گی۔ سلمان رفیق نے کہا کہ عمران خان کا سارا زور مخالفین کو گرفتار کرانے پر ہے۔ احتساب عدالت میں پیشی کے بعد نیب کی ٹیم خواجہ برادران کو واپس نیب آفس لے گئی۔