Thursday, April 25, 2024

پیراگوئے، یوراگوئے، برازیل اور ارجنٹائن میں سیلاب، ایک لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقام پر منتقل، سنکیان میں ایمرجنسی نافذ

پیراگوئے، یوراگوئے، برازیل اور ارجنٹائن میں سیلاب، ایک لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقام پر منتقل، سنکیان میں ایمرجنسی نافذ
December 27, 2015
سنکیان (ویب ڈیسک) پیراگوئے، یوراگوئے، برازیل اور ارجنٹائن میں شدید سیلاب کے باعث ایک لاکھ سے زائد افراد کو ان کے گھروں سے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ میونسپل ہنگامی دفتر کے مطابق سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک پیراگوئے کے شہر سنکیان سے نوے ہزار لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دریائے پیراگوئے کے کنارے بہت سے غریب خاندان آباد ہیں جن کو محفوظ جگہ منتقل کیا گیا ہے۔ پیراگوئے حکومت نے سنکیان میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کر دیا اور ملک کے سات متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی مدد کے لئے ان کو فنڈز دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ کئی افراد سیلاب کی وجہ سے درختوں کے گرنے سے ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ سرکاری ذرائع نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ ادھر سنکیان حکومت نے دریائے پیراگوئے کے کنارے رہائش پذیر ہزاروں افراد کو نقل مکانی کی سفارش کی ہے۔