Wednesday, April 24, 2024

پیراگوئے کے ساحل پر گھونسلا نما ہوٹل کسی عجوبے سے کم نہیں

پیراگوئے کے ساحل پر گھونسلا نما ہوٹل کسی عجوبے سے کم نہیں
April 17, 2020
  آسنسیان (92 نیوز) پیراگوئے کے ساحل پر گھونسلا نما ہوٹل کسی عجوبے سے کم نہیں جسے تعمیر کرنے میں 36 سال کا عرصہ لگا۔ دیو مالائی داستان کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے پیرا گوئے کے آنجہانی مجسمہ ساز کارلوس پیز ولارو کو 36 سال کا عرصہ لگا ۔ انہوں نے مقامی مچھیروں کی مدد سے اپنے ہاتھوں سے ساحل سمندر پر 13 ٹیرس فلورز پر مشتمل دلکش ہوٹل تعمیر کیا تھا ۔ کارلوس  پیز ولارو نے 1958 میں اس ہوٹل کی تعمیر شروع کی تھی۔ ابتدا میں انہوں نے یہاں ایک اسٹوڈیو بنایا اور پھر آہستہ آہستہ اسے جدید سہولیات سے آراستہ ہوٹل  میں تبدیل کیا جہاں سے نیلگوں سمندر دلکش دعوت نظارہ پیش کرتا ہے۔