Friday, May 17, 2024

پیرالمپکس : ایرانی  پیرا سائیکلسٹ ریس کےدوران حادثےمیں ہلاک

پیرالمپکس : ایرانی  پیرا سائیکلسٹ ریس کےدوران حادثےمیں ہلاک
September 18, 2016
ریوڈی جنیرو(ویب ڈیسک)برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جاری پیرالمپکس کے دوران ایرانی پیرا سائیکلسٹ ریس میں ہونے والے حادثے کے باعث ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کےمطابق ایرانی پیرا سائیکلسٹ سرفراز بہمن ریو پیرالمپکس میں ریس کے دوران حادثے کا شکار ہو گئے، اڑتالیس سال کے سرفراز بہمن کو اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ایرانی پیرالمپکس کمیٹی نے سرفراز کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک مثالی پیرالمپکس کھلاڑی تھے۔جنہوں نے پیار اور توانائی کے ساتھ ایران کا نام روشن کرنے کی کوشش کی  ایرانی قوم کو ان پر فخر ہے۔