Monday, May 13, 2024

پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں خواجہ برادران پر فرد جرم عائد

پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں خواجہ برادران پر فرد جرم عائد
September 4, 2019
 لاہور (92 نیوز) پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں احتساب عدالت نے خواجہ برادران پر فرد جرم عائد کر دی۔ دوران سماعت ملزمان نے عدالت کے رو برو صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کر لیا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میرے وکیل ابھی موجود نہیں کچھ دیر انتظار کر لیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے دستخط کرنے ہیں یا نہیں؟عدالت نے ملزموں کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کر دیں۔ خواجہ برادران کی عدالت کے دائرہ اختیار چیلنج کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری دیئے گئے۔ عدالت نے نیب کو درخواست کا تحریری جواب  دینے کا حکم دے دیا۔ میڈیا سے غیر رسمی بات چیت میں خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے بائیس کروڑ عوام غربت اور مہنگائی کی دلدل میں دھنس رہے ہیں۔ نیب کی ٹیم نے خواجہ برادران کو احتساب عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے تھے۔ مزید سماعت تیرہ ستمبر کو ہو گی۔